پیر, نومبر 11, 2024
اشتہار

وزیراعظم فیوچر انوسیٹمنٹ فورم میں شرکت کے لئے سعودی عرب روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ ہوگئے، جہاں وہ کل فیوچر انوسیٹمنٹ فورم میں شرکت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے 2 روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد سے ریاض روانہ ہوگئے، دورے کے دوران وہ ریاض میں 29 سے 31 اکتوبر آٹھویں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو میں شرکت کریں گے۔

فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے ممالک شریک ہوں گے، شریک ممالک معیشت،سرمایہ کاری کے فروغ اور پائیدار مستقبل کیلئےمشاورتی عمل کا حصہ بنیں گے۔

- Advertisement -

کانفرنس میں مصنوعی ذہانت،روبوٹکس،تعلیم، توانائی، خلا،صحت عامہ سےمتعلق بات ہوگی اور پائیدارترقی کےحوالے سےدنیا کو درپیش مسائل کےحل کے حوالے سے گفتگو و مشاورت ہوگی۔

وزیراعظم کی دورہ سعودی عرب میں سعودی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی، سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان سےبھی ملاقات متوقع ہیں، ملاقاتوں میں پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان موجود دوطرفہ تعلقات پرگفتگو ہوگی ساتھ ہی تجارت، توانائی، معدنیات، زراعت اور دفاع کےشعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوگا۔

وزیراعظم فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو میں شرکت پرآئے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے، خواجہ آصف،محمد اورنگزیب،عبدالعلیم خان،مصدق ملک، جام کمال اور عطا تارڑ ان کے ہمراہ ہیں۔

مزید پڑھیں : وزیراعظم شہباز شریف 31 اکتوبر کو قطر کا دورہ کریں گے

یاد رہے دورہ سعودی عرب کے بعد وزیراعظم 31 اکتوبر کو دوحہ جائیں گے، وزیراعظم قطر کا دورہ امیر قطر تمیم بن حمدالثانی کی دعوت پر کررہے ہیں، جہاں وہ پاکستانی نوادرات، آرٹس و کلچر کی نمائش کا افتتاح کریں گے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ دورے میں وزیراعظم امیر قطر اور اعلیٰ قطری قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے، ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال ہو گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں