اتوار, اگست 16, 2026
اشتہار

وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی عرب کے اہم دورے پر روانہ ہوں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف آج سعودی عرب کے اہم دورے پر روانہ ہوں گے ، جہاں وہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ دو روزہ سرکاری دورے پر آج سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں۔

اس اہم دورے کے دوران وزیراعظم سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، جس میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی و تجارتی التعاون اور خطے کی مجموعی اور پُرتناؤ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

سعودی عرب روانگی سے قبل اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطح کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں دورے میں شامل وفد کے تمام اراکین نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزارتِ خارجہ کی جانب سے وزیراعظم اور وفد کو دورۂ سعودی عرب کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف اقتصادی شعبوں میں طے شدہ معاہدوں اور سرمایاکاری کے منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔

سعودی عرب روانہ ہونے سے قبل وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی وزیر صنعت نے اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، اس ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال اور امن و امان پر گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن، استحکام اور کشیدگی میں کمی کے لیے اپنی مخلصانہ سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔

اہم ترین

اظہر فاروق
اظہر فاروق
اظہر فاروق اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے ڈپٹی بیورو چیف اور سینئر صحافی ہیں، 30 سالہ صحافتی تجربہ ہے، پارلیمنٹ، وزیر اعظم ہاؤس، کابینہ اور سیاسی و پارلیمانی امور پر نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں