اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مشکل فیصلے کرنا ملکی مفاد میں ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اتحادی حکومت نے معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے کچھ مشکل فیصلے کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے سیاسی سرمائے پر ان کے اثرات کی پرواہ نہیں کی کیونکہ ایسا کرنا پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے۔
وزیراعظم نے مزید لکھا کہ کب تک ہم قومی فرائض کی قیمت پر اپنے تنگ مفادات کی نذر ہوتے رہیں گے؟
Coalition govt has taken some difficult decisions to stabilize economy. We didn’t care for their impact on our political capital, for doing so is in the best interest of Pakistan. For how long will we continue to be consumed by our narrow interests at the cost of national duties?
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 8, 2022