The news is by your side.

Advertisement

وزیراعظم عمران خان قائمہ کمیٹیوں میں وزراء اور سیکرٹریز کی غیر حاضری پر برہم

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے قائمہ کمیٹیوں میں وزراء اور سیکرٹریز کی غیر حاضری پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ہدایت جاری کی ہے کہ وزراء اور وزارتوں کے اعلی حکام ،قائمہ کمیٹیوں میں اپنی شرکت یقینی بنائیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان قائمہ کمیٹیوں میں وزراء اور سیکرٹریز کی غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزراء اور وزارت کے اعلی حکام قائمہ کمیٹیوں میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا قانون سازی میں قائمہ کمیٹیوں کا مرکزی کردار ہے، میرے علم میں لایا گیا ہے کہ وزراء قائمہ کمیٹیوں میں نہیں جاتے۔ متعلقہ وزیر یا سیکرٹری کی عدم موجودگی میں اہم قانون سازی متاثر ہوتی ہے، وزیراعظم

عمران خان کا کہنا تھا کہ متعلقہ وزیر یا سیکرٹری کی عدم موجودگی میں اہم قانون سازی متاثر ہوتی ہے، نظام کو بہتر بنانے کے لیے پارلیمنٹ اور اسکی کمیٹیوں کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب  خیبرپختونخواکابینہ کا ہنگامی اجلاس  طلب کرلیا ہے ، اجلاس کی صدارت وزیر اعظم عمران خان کریں گے، اجلاس میں صوبائی کابینہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزرااور مشیروں کے محکموں میں تبدیلی کا امکان ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں