تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

آئس لینڈ کی وزیراعظم کے انٹرویو کے دوران زلزلے کے جھٹکے، ویڈیو وائرل

ریکیاوک: آئس لینڈ کی وزیراعظم کے انٹرویو کے دوران زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آئس لینڈ کی وزیراعظم کیٹرین جیکب دوتریس آن لائن انٹرویو دے رہی تھی اس دوران اچانک زلزلے کے جھٹکوں سے درو دیوار لرز اٹھے تاہم وزیراعظم نے خوفزدہ ہونے کے بجائے اپنا انٹرویو مکمل کیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز جنوب مغربی علاقے ہافنار فجودر میں تھا۔

آئس لینڈ کی وزیراعظم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آن لائن انٹرویو کے دوران اچانک وزیراعظم کے کمرے کے در و دیوار لرز رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ’اوہ میرا خدا زلزلہ آیا ہے۔‘ کوئی بات نہیں یہ آئس لینڈ ہے یہاں ایسا ہوتا رہتا ہے، اس کے بعد وزیراعظم نے اپنی گفتگو جاری رکھی اور سوالات کے جوابات دئیے۔

انٹرویو کے بعد وزیراعظم کیٹرین نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ وہ ٹھیک ہیں اور وزیراعظم ہاؤس میں انٹرویو کے دوران انہیں کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔

وزیر خزانہ بجرانی بینیڈکسن نے ’ایک چھت کی تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ زلزلے کی شدت بہت زیادہ تھی۔‘

زلزلے کے دوران آئس لینڈ کے ٹیلی وژن پر ارکان پارلیمنٹ کو کئی سیکنڈ کے لیے ایک ہی جگہ کھڑے رہتے دیکھا گیا اور ایک گھنٹہ کے لیے کام بھی معطل کردیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -