تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

وزیراعظم کے معاونین خصوصی اور مشیروں کے اثاثوں کی تفصیلات جاری

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر 15 معاونین خصوصی و مشیروں کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔

اے آر وائی نیوز کو موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق 15 معاونینِ خصوصی اور مشیروں میں سے 5 دہری شہریت اور دو گرین کارڈ ہولڈر ہیں۔

کون کس ملک کی شہریت رکھتا ہے؟

معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری مستقل برطانوی شہریت رکھتے ہیں، معاونِ خصوصی برائے پارلیمانی تعاون ندیم افضل چن کینیڈا، معاونِ خصوصی برائے پاور ڈویژن شہزاد قاسم اور معاونِ خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر امریکی شہریت  رکھتے ہیں جبکہ معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایدروس پاکستان کے علاوہ کینیڈا اور سنگاپور کی شہریت رکھتی ہیں۔

اسی طرح   معاونِ خصوصی برائے نیشنل سکیورٹی ڈویژن معیدیوسف اور شہبازگل امریکا کے گرین کارڈ ہولڈر ہیں۔

اثاثوں کی تفصیلات

زلفی بخاری (معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی)

وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری کے پاکستان میں اثاثے نہیں البتہ لندن میں وہ کروڑوں روپے مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں۔

زلفی بخاری کووالدنے2006اور2007میں دو زمینیں تحفےمیں دیں، انہیں اٹک میں 1210 کنال اور 91 کنال سے زائد رقبے کی زمینیں تحفے میں ملیں جبکہ ورثے میں ننھیال کی طرف سے اسلام آباد میں پلاٹ بھی ملے۔ 2014میں ننھیال سے مزیدچار پلاٹ ملے۔

شہباز گل (معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ / ثانیہ نشتر (معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اور احساس پروگرام)

معاونِ خصوصی شہباز گل کے مجموعی اثاثوں کی مالیت 15 کروڑ روپے ہے، اسی طرح ثانیہ نشتر پانچ لاکھ روپے مالیت کے سونے، ایک گاڑی کی مالک ہیں جبکہ اُن کے بینک اکاؤنٹ میں ساڑھے 6 لاکھ روپے موجود ہیں اور وہ 23 لاکھ روپے کی مقروض بھی ہیں۔

شہزاد اکبر (معاون خصوصی برائے احتساب)

معاونِ خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کے نام پر 65لاکھ اور اہلیہ کےنام پر13لاکھ  روپے مالیت کی جائیداد ہے، اُن کے پاس ساڑھے چار کروڑ روپے اور اہلیہ کے نام پر 70 لاکھ روپے مالیت کی منقولہ جائیداد موجود ہے۔

شہزاد قاسم  (معاون خصوصی پاور ڈویژن)

شہزادقاسم کے پاس لاہورمیں60لاکھ مالیت کےتین پلاٹ موجود ہیں جبکہ وہ  گوادر میں 35لاکھ روپے مالیت کے پلاٹ کے مالک ہیں، علاوہ ازیں امریکا اور متحدہ عرب امارات میں اُن کی مجموعی طور پر 6 جائیدادیں ہیں، اُس کے پاس مختلف بینکس میں 4 کروڑ روپے کیش کی صورت میں موجود ہیں۔

علی نواز اعوان (معاونِ خصوصی برائے کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی)

علی نوازاعوان کی اسلام آباد میں 3 کروڑ 71 لاکھ روپے مالیت کی جائیدادیں ہیں جبکہ وہ ایک کروڑ 31 لاکھ روپے مالیت کی غیر منقولہ جائیداد کے مالک بھی ہیں، اُن کے پاس 75 تولہ سونا بھی موجود ہیں۔

عثمان ڈار ( معاونِ خصوصی برائے امورِ نوجوانان)

عثمان ڈار کے بینک اکاؤنٹس میں7لاکھ11ہزارروپے اور تین کروڑ 43 لاکھ روپے کی رقم نقد کی صورت میں موجود ہے، وہ 67 لاکھ روپے مالیت کے کاروبار کے مالک ہیں جبکہ انہوں نے دو کروڑ سے زائد کی سرمایہ کاری بھی کی ہوئی ہے۔ عثمان ڈار کو  مری میں چالیس کنال اور سیالکوٹ میں دو کنال کا گھر ورثے میں ملا۔

ندیم افضل چن ( ترجمان وزیراعظم اور معاونِ خصوصی برائے پارلیمانی تعاون)

ندیم افضل چن 69 لاکھ 84 ہزار روپے مالیت کی زرعی جائیداد کے مالک ہیں جبکہ اُن کی ملکیت میں 94 لاکھ روپے مالیت کے تین پلاٹ اور 57 لاکھ روپے کی غیر منقولہ جائیداد بھی آتی ہے۔

شہزاد ارباب (معاونِ خصوصی برائے اسٹیبشلمنٹ)

اسی طرح شہزاد ارباب 10 کروڑ روپے مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں، اُن کے بینک اکاؤنٹ میں 57 لاکھ روپے موجود ہیں۔

ندیم بابر (معاونِ خصوصی برائے پیٹرولیم ڈویژن)

ندیم بابرکے پاس پاکستان میں 12 کروڑ 97 لاکھ روپے مالیت کی جائیدادیں ہیں جبکہ وہ امریکا میں 3 کروڑ 10 لاکھ روپے کے مکان کے مالک بھی ہیں، علاوہ ازیں مختلف کاروبار کی مالیت 2 ارب 15 کروڑ روپے ہے۔ ندیم بابر کے پاکستان سے باہر کاروبار کے اثاثوں کی مالیت 13 کروڑ 77 لاکھ کے قریب بنتی ہے، وہ 36 لاکھ روپے مالیت کی دو گاڑیوں کے مالک ہیں، اُن کے پاس تین لاکھ روپے نقد اور 9 لاکھ روپے کے پرائز بانڈ موجود ہیں علاوہ ازیں بینک اکاؤنٹس میں 16 کروڑ 60 لاکھ روپے موجود ہیں۔

عبدالحفیظ شیخ (مشیر خزانہ)

جاری کردہ تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ غیر ملکی شہریت نہیں رکھتے، اُن کے اثاثوں کی مالیت 29 کروڑ 70 لاکھ روپے ہے جبکہ وہ 29 کروڑ روپے کے مقروض ہیں۔

عبدالرزاق داؤد (مشیر تجارت)

عبدالرزاق داوّد کے اثاثوں کی مالیت ایک ارب 75 کروڑ 68 لاکھ جبکہ ملک امین اسلم کے اثاثوں کی مالیت ایک کروڑ چالیس لاکھ 48 ہزار روپے ہے۔

مکمل فہرست دیکھنے کے لیے لفظ ’لنک‘ پر کلک کریں

تانیہ ایدروس (معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان)

تانیہ ایدروس  امریکا، برطانیہ،سنگاپور میں 45کروڑ 26 لاکھ  روپے مالیت کےمکانات کی مالک ہیں جبکہ انہوں نے بیرونِ ملک میں ایک کروڑ 25 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کی۔ تانیہ ایدروس نے 95 ہزار 789 ڈالر پاکستان منتقل کیے اور گاڑی خریدنے سمیت دیگر اخراجات کے لیے رقم بھی منگوائی۔ انہوں نے 82لاکھ روپے مالیت کی کی گاڑی خریدی، جبکہ اُن کے پاس 50 تولہ سونے موجود ہیں،  تانیہ ایدروس پاکستان میں کسی بھی غیر منقولہ جائیداد کی مالک نہیں ہیں۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔