وزیر اعظم کیئراسٹارمر کا کہنا ہے کہ برطانیہ حماس کے ہتھیاروں کو ہٹانے میں مدد کے لئے تیار ہے۔
برطانیہ کے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ان کا ملک غزہ میں جنگ بندی کی نگرانی میں مدد کرنے کے لئے بھی تیار ہے۔
انہوں نے حماس کی عسکری صلاحیتوں کے خاتمے میں مدد کے لئے شمالی آئرلینڈ میں برطانیہ کے تجربے کی پیش کش کی۔
مصر میں جاری سربراہی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ، اسٹارمر نے کہا کہ برطانیہ دیرپا امن کو یقینی بنانے کے لیے اپنا پورا کردار کرنا پڑا تو کرے گا۔
انہوں نے کہا ، "ہم جنگ بندی کی نگرانی اور حماس کی اہلیت اور ہتھیاروں کو ختم کرنے کے سلسلے میں تیار ہیں ، اور یہ شمالی آئرلینڈ اور آئی آر اے میں ہمارے تجربے پر مبنی ہے جو ہم نے مسلسل انکار کے باوجود کر دکھایا تھا۔
قبل ازیں اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ غزہ کی تعمیر نو میں مشرق وسطیٰ کے امیر ممالک حصہ لیں گے، نعمیر نو کے لیے بورڈ آف پیس میں ہر کوئی شامل ہونا چاہتا ہے اور مجھے سربراہ دیکھنا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے یہ ملک دنیا کے امیر ممالک میں شامل ہیں۔فلسطینیوں کے پاس بہترین موقع ہے تشدد کے بجائے امن کا راستہ چن سکتے ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ غزہ پلان اسرائیل کے لیے خطرہ بننے والے حماس ک مکمل خاتمہ ہے، اسرائیل جیت گیا ہے اب مشرق وسطیٰ میں امن ہونا چاہیے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


