site
stats
پاکستان

ایف بی آرمیں کرپٹ افسران کی نشاندہی، وزیراعظم کا نوٹس

اسلام آباد: وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں تعینات کرپٹ افسران کی نشاندہی کے لیے شاہد خاقان عباسی کو خط تحریر کیا جس کا انہوں نے نوٹس لے لیا۔

وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری کی جانب سے تحریر کیے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر میں اعلیٰ عہدوں پر کرپٹ افسران تعینات ہیں جن کے خلاف چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کوئی کارروائی نہیں کی۔

خط میں کہا گیا ہے کہ اعلیٰ  عہدوں پر تعینات ایف بی آر افسران نے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔

مزید پڑھیں: سابقہ حکومت نے 35 ہزار اسلحہ لائسنس جاری کیے، وزیر اعظم

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے خط کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر کو طلب کرتے ہوئے 8 اعلیٰ افسران کی تفصیلات اور اُن کے خلاف کی جانے والی تحقیقات کی تفصیل پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔

واضح رہے کہ نوازشریف کے نااہل ہونے کے بعد شاہدخاقان عباسی نے رواں برس اگست میں وزارتِ عظمیٰ کا حلف اٹھایا تھا جس کے بعد انہوں نے اداروں میں ہونے والی کرپشن کو ختم کرنے اور افسران کو کارکردگی بنانے کی ہدایت کی تھی۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top