The news is by your side.

Advertisement

‘کراچی کیلیے تاریخی پیکیج پر وزیراعظم کا شکریہ’

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کراچی کے لیے تاریخی پیکیج کے اعلان پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں مراد سعید نے لکھا کہ شکریہ عمران خان کراچی کو تاریخ کابڑاپیکیج دینےکیلئے، کراچی ہمیشہ سے بہترین کا مستحق تھا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وقت کرتا ہے پرورش برسوں،حادثہ ایک دم نہیں ہوتا، برسوں کی نا اہلی کراچی کی موجودہ صورتحال کاسبب بنی۔

وزیر اعظم عمران خان نے آفت زدہ شہر کراچی کے لیے 1100 ارب کے پیکج کا اعلان کیا ہے۔

عمران خان نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ کراچی کے لیے گیارہ سو ارب کا تاریخی پیکج لائے ہیں، جس میں 8 سو ارب وفاق اور 3 سو ارب روپے سندھ کا حصہ ہوگا، پانی کا مسئلہ پرانا ہے، کوشش ہے جلد سے جلد حل ہو۔

انھوں نے کہا سیوریج سسٹم کا 1100 ارب کے پیکج میں حصہ ہوگا، ٹرانسپورٹ، سالڈ ویسٹ، پانی اور سیوریج سسٹم کے مسائل حل کیے جائیں گے، کراچی کے سرکلر ریلوے کو اس پیکج سے مکمل کریں گے، ہماری کوشش ہے کراچی کے مسائل کو ایک ساتھ حل کریں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں