ہفتہ, فروری 7, 2026
اشتہار

وزیراعظم شہباز شریف آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

نیو یارک : وزیراعظم شہباز شریف آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، جس میں مسئلہ کشمیر، غزہ پر اسرائیلی جارحیت اور بھارت کے خلاف پاکستان کی حالیہ تاریخی فتح کا ذکر متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف صدر ٹرمپ سے واشنگٹن میں ملاقات کے بعد نیویارک پہنچ گئے۔

وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، اپنے خطاب میں وزیراعظم مسئلہ کشمیر، غزہ پر اسرائیلی جارحیت اور بھارت کے خلاف پاکستان کی حالیہ تاریخی فتح کا ذکر متوقع ہے۔

یاد رہے وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں اہم ملاقات ہوئی تھی ، ملاقات میں فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر بھی شریک تھے، جبکہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی موجود تھے۔

ملاقات ایک گھنٹہ بیس منٹ تک جاری رہی ، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، عالمی اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق صدر ٹرمپ ملاقات کے دوران نہایت پرجوش اور خوش نظر آئے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں