The news is by your side.

Advertisement

‘وزیراعظم کل اہم فیصلوں کا اعلان کریں گے’

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کل این سی سی اجلاس کے بعد اہم فیصلوں کا اعلان کریں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ مختلف اسپتالوں میں کورونا وائرس سے بیمار 1414افراد داخل ہیں اور پاکستان میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے254 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کے مطابق 5ہزار کیسز میں آدھے سے زیادہ لوگوں میں وائرس مقامی سطح پر منتقل ہوا جب کہ پاکستان میں 1026افراد مکمل صحت یاب ہوچکےہیں۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ہرکسی کو این 95 ماسک لگانےکی ضرورت نہیں، این 95ماسک فرنٹ لائن پر کام کرنے والے افراد کیلئے ہے جنہیں ضرورت نہیں وہ بھی این 95 ماسک پہن رہے ہیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا گلگت بلتستان انتظامیہ نےکورونا روکنےکیلئےاچھےاقدامات کیےہیں تاہم عوام نےاحتیاطی تدابیرکاخیال نہ رکھا تو صورتحال قابو سےباہرہوسکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کی زیرصدارت کل این سی سی کا اجلاس ہوگا جس میں اہم فیصلےمتوقع ہیں، ان فیصلوں کے بارے میں وزیراعظم خود اعلان کریں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں