The news is by your side.

Advertisement

‘مفتی منیب کے فیصلے پر وزیراعظم عید کریں گے’

اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ مفتی منیب کے فیصلے پر وزیراعظم عمران خان روزہ اورعید کریں گے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نورالحق قادری نے کہا کہ رویت ہلال کمیٹی کو ختم کرنےنہیں جا رہے، کمیٹی کےچیئرمین تبدیل ہوتےرہتےہیں اس پر فیصلہ کریں گے۔

نورالحق قادری نے کہا کہ فوادچوہدری بادشاہ دوست ہیں جوکچھ کہیں کہہ سکتےہیں مگر مفتی منیب کے فیصلے پر وزیراعظم عمران خان روزہ اورعید کریں گے۔

قبل ازیں پیر نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ دین اورشریعت چاندکی رویت،شہادت پراعتمادکرتی ہے، شہادت،رویت کیلئےسائنس،جدیدآلات کی معاونت لی جا سکتی ہے، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندہ کوکمیٹی میں شامل کیاہے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ فواد چوہدری دوست ہیں لیکن آج کل وہ چاند چاند کھیل رہے ہیں، عید کا فیصلہ علمائے کرام ہی کریں گے۔

یاد رہے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمارے کلینڈر کے مطابق کل پاکستان میں عید ہوگی، دنیا کے تمام اسلامی ممالک میں کل عید منائیں گے، چاند7بجکر36منٹ سے8بجکر14منٹ تک دیکھا جاسکے گا، سفارشات بھیج دیں وزیراعظم آفس جو فیصلہ کرے گا عمل کریں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ عینک سےجوچانددیکھتےہیں وہ بھی ایک ٹیکنالوجی ہے، سائنس کی ترقی سے چاند دیکھنے کا عمل بہت آسان ہوگیاہے، ریاست فرقہ واریت ،گروہی اختلافات سے بالاترہوتی ہے، چاند کے معاملےپر ہمارے مولوی کہیں گے سائنس کاتعلق نہیں، آپ جوعینک پہنتےہیں،جس دوربین سے دیکھتےہیں وہ سائنس ہی ہے۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں