The news is by your side.

Advertisement

قومی رابطہ کمیٹی برائےکورونا کا اجلاس طلب، لاک ڈاؤن میں نرمی سمیت اہم فیصلے متوقع

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی برائےکورونا کااجلاس طلب کرلیا ، جس میں لاک ڈاؤن میں نرمی سمیت اہم فیصلے متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی برائےکورونا کااجلاس آج شام ہوگا ، جس میں چاروں صوبوں کے نمائندگان اور این سی او سی حکام بھی شریک ہوں گے اجلاس میں ملک میں کورونا صورتحال کاجائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع نے کہا اجلاس میں این سی او سی حکام موجودہ کوروناصورتحال سےآگاہ کریں گے جبکہ این سی او سی اجلاس میں ہونیوالےفیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق قومی رابطہ کمیٹی کورونا کوویکسی نیشن سےمتعلق بریفنگ دی جائے گی اور ویکسی نیشن عمل کو وسیع کرنےکے حوالے سے حکمت عملی پر غور ہو گا۔

اجلاس میں تعلیمی ادارےکھولنے ، امتحانات سے متعلق حکمت عملی کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر انتخابات سے متعلق این سی او سی کی تجاویز پر غور ہو گا۔

خیال رہے پاکستان میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 4.05فیصد ہوگئی ہے ، 24گھنٹے میں 52 ہزار223ٹیسٹ کئے گئے ، جس میں سے 2 ہزار117 نئے کورونا کیسز سامنے آئے اور 43کورونا مریضوں کا انتقال ہوا، جس کے بعد ملک میں کورونا سے مجموعی اموات 20ہزار779 ہوگئیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں