ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

پاکستانی نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستانی نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، آئی ٹی پروگرام کے تحت فری لانسنگ، ای کامرس اور سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں سہولیات پیدا ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج آئی ٹی پروگرام کا باقاعدہ افتتاح کریں گے، پروگرام کا مقصد ملک میں جدید ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ترقی اور ڈیجیٹل معیشت کا فروغ ہے۔

وزیراعظم کے وژن کے تحت پاکستان کو خطے میں آئی ٹی کی ابھرتی ہوئی معیشت کے طور پر اجاگر کیا جائے گا۔

آئی ٹی پروگرام نوجوانوں کو ڈیجیٹل دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگا اور پروگرام کے اجراء سے پاکستان میں آئی ٹی انڈسٹری کے لئے سازگار ماحول پیدا ہوگا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہونے والی تقریب میں وفاقی وزراء، آئی ٹی ماہرین اور اسٹارٹ اپ نمائندگان شریک ہوں گے۔

وزیراعظم پروگرام کے اجراء کے موقع پر ڈیجیٹل پاکستان کے وژن پر روشنی ڈالیں گے۔

حکومت کا عزم ہے کہ آئی ٹی کے فروغ کے ذریعے قومی معیشت کو مضبوط بنیاد فراہم کی جائے۔

نئے پروگرام کے تحت فری لانسنگ، ای کامرس اور سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں سہولیات پیدا ہوں گی جبکہ نوجوانوں کے لئے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔

وزیراعظم کی ہدایت پر آئی ٹی انڈسٹری کے فروغ کے لئے جامع پالیسی فریم ورک تیار کیا گیا ہے ، پروگرام کا اجراء ڈیجیٹل پاکستان وژن کے اہداف کی تکمیل کی سمت ایک اہم قدم ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پروگرام کا مقصد پاکستان کو خطے میں آئی ٹی کی ابھرتی ہوئی معیشت کے طور پر اجاگر کرنا اور نوجوانوں کو ڈیجیٹل دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔

پروگرام کے تحت فری لانسنگ، ای کامرس اور سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں سہولیات فراہم کی جائیں گی، جس سے نوجوانوں کے لیے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔

اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں وفاقی وزراء، آئی ٹی ماہرین اور اسٹارٹ اپ نمائندگان شریک ہوں گے۔ وزیراعظم تقریب سے خطاب میں ڈیجیٹل پاکستان کے وژن پر روشنی ڈالیں گے۔

حکومت کے مطابق آئی ٹی پروگرام سے ملک میں انڈسٹری کے لیے سازگار ماحول پیدا ہوگا، جبکہ آئی ٹی کے فروغ کے ذریعے قومی معیشت کو مضبوط بنیاد فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔

وزیراعظم کی ہدایت پر آئی ٹی انڈسٹری کے فروغ کے لیے جامع پالیسی فریم ورک بھی تیار کیا گیا ہے۔ یہ پروگرام ڈیجیٹل پاکستان وژن کے اہداف کی تکمیل کی سمت ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں