The news is by your side.

Advertisement

وزیراعظم آج حویلی بہادرشاہ پاورپلانٹ کےپہلےیونٹ کاافتتاح کریں گے

جھنگ: وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف آج حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کے پہلے یونٹ کا افتتاح کریں گے۔

تفصیلات کےمطابق بہادرشاہ پاورپلانٹ کے پہلے یونٹ سے 760میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی، یہ منصوبہ چین کی پاور کنسٹرکشن کمپنی اور پاکستان کی قومی انجینئرنگ نےمکمل کیا۔

حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ سے ایل این جی سے بجلی پیدا ہو گی، جو ماحول دوست بجلی پیدا ہوگی، پلانٹ سے مجموعی طور پر 1230میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی۔

علاوہ ازیں وزیراعظم نوازشریف نے تاجکستان سے وطن واپسی پرطیارےمیں میڈیا کےساتھ بات چیت میں کہا کہ دھرنے والے ہرسازش میں شریک رہے اور سازشیں کرتے رہے، ان سے نمٹ لیں گے۔

وزیراعظم پاکستان کا کہناتھاکہ جس نے ایٹمی دھماکے کا بٹن دبایا اسی کا احتساب ہورہا ہے وہ بھی جعلی، جمہوریت کو کم از کم مجھ سے کوئی خطرہ نہیں۔


کاسا منصوبہ وسط ایشیااورجنوبی ایشیاکوآ پس میں ملائےگا‘ وزیراعظم


واضح رہےکہ گزشتہ روزتاجکستان کےدارالحکومت دوشنبے میں چار ملکی کاسا کانفرس سے خطاب کرتے ہوئےکہاتھاکہ کاسا1000میگاواٹ منصوبے سے پاکستان اورافغانستان میں بجلی کی قلت میں کمی ہوگی جبکہ منصوبےسےعلاقائی روابط کوفروغ ملےگا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں