The news is by your side.

Advertisement

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدوارکی نامزدگی : وزیراعظم آج اتحادیوں کواعتماد میں لیں گے

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدوارکی نامزدگی پر اتحادیوں کواعتماد میں لیں گے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے پی ٹی آئی سے امیدوار سامنے آنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آج ڈپٹی چیئرمین کیلئے امیدوار پر اتحادیوں سے مشاورت کریں گے، اس سلسلے میں وزیر اعظم اتحادی پارٹی رہنماوں سے ملاقات کرکے اتحادیوں کو ڈپٹی چیئرمین کی نامزدگی پر اعتماد میں لیں گے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیےتحریک انصاف سے امیدوار سامنے آنے کا امکان ہے ، حکومت کے نامزد کردہ چیئرمین سینیٹ اتحادی جماعت سے ہیں۔

گزشتہ رات وزراپرمشتمل سینئر پارٹی قیادت نے مشاورت مکمل کر لی تھی ، چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کے لئے ٹھوس حکمت عملی ترتیب دی جائے گی۔

دوسری جانب چیئرمین اور ڈپٹی چئیرمین کے انتخاب اور ناموں پر مشاورت کیلیے حکومت نے ایم کیو ایم قیادت سے رابطہ کیا اور اتحادی جماعتوں کے مشاورتی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔

ایم کیو ایم کنوینرر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اسلام آباد پہنچ گئے ، خالدمقبول اتحادی جماعتوں کےپارٹی سربراہوں اجلاس میں شرکت کریں گے اور چیئرمین  اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے حوالے سے ناموں پر تجویز دیں گے۔

گذشتہ روز ڈپٹی چیئرمین کی نامزدگی پر وزیراعظم نے اتحادیوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا تھا۔

خیال رہے پی ٹی آئی کی اہم اتحادی ایم کیوایم پاکستان نے حکومت کی پی ڈی ایم رہنماعبدالغفورحیدری کو ڈپٹی چیئرمین کی آفر پر لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈپٹی چیئرمین کی آفردینےسےپہلےہم سےمشاورت نہیں کی گئی اور نہ بتایا گیا عبدالغفور حیدری کو ایسی آفردینے جارہے ہیں۔

ذرائع ایم کیوایم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کوکہاتھافیصلوں سےپہلےمشاورت کی جائے، چیئرمین سینیٹ کےنام سےپہلےبھی مشاورت نہیں کی تھی جس کا شکوہ بھی کیا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں