The news is by your side.

Advertisement

کراچی 15 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، وزیراعظم کا نوٹس، متاثرہ خاندان کو قانونی مدد فراہم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واؤڈا نے کراچی میں 15 سالہ بچی کے ساتھ ہونے والی مبینہ زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی امیر شیخ سے رابطہ کر لیا جبکہ انہوں نے تمام معاملے سے وزیراعظم کو بھی آگاہ کیا، عمران خان نے وفاقی وزیر کو متاثرہ خاندان کو مکمل معاونت فراہم کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر گزشتہ روز ایک خاتون کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں اُن کا کہنا تھا کہ اُن کی 15 سالہ بیٹی کے ساتھ بااثر شخص نے گھر میں گھس کر مبینہ زیادتی کی۔

خاتون نے بتایا تھا کہ وہ اپنی بچی کے کیس میں تھانوں کے چکر لگا لگا کر تھک گئیں، در در کی ٹھوکریں کھانے کے باوجود انہیں انصاف نہیں ملا، بااثر ملزم کے خلاف پولیس ایف آئی آر درج نہیں کررہی۔ متاثرہ بچی کی والدہ نے مطالبہ کیا تھا کہ بیٹی کا میڈیکل کرواکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واؤڈا نے نوٹس لیا اور آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام ، ایڈیشنل آئی جی کراچی امیر شیخ سے رابطہ کر کے واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف فوری ایکشن لینے کی اپیل کی۔

وفاقی وزیر نے واقعے سے متعلق وزیر اعظم کو بھی آگاہ کیا، عمران خان نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فیصل واؤڈا کی ہدایت کی کہ متاثرہ خاتون کو مکمل قانونی مدد فراہم کی جائے۔

فیصل واؤڈا کا کہنا تھا کہ ملزم جتنا بھی بااثر ہو اُسے قانون کی گرفت میں لائیں گے، وفاقی وزیر داخلہ سے رابطہ کر کے اُس کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی حکمتِ عملی مرتب کی جائے گی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں