تازہ ترین

خیبر پختونخوا میں بھی انتخابات کیلیے 8 اکتوبر کی تاریخ مقرر

پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی عام انتخابات...

’عدالتی اصلاحات بل پر کیا فیصلہ کروں گا یہ کہنا قبل ازوقت ہے‘

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عدالتی...

قومی اسمبلی میں‌ عدالتی اصلاحات کا بل منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے عدالتی اصلاحات پر مشتمل...

اپنے بھائی امیر قطر کی دعوت پر دوحہ پہنچا ہوں، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں اپنے بھائی امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی دعوت پر دوحہ پہنچا ہوں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے ہیں۔ وہ اس دورے کے دوران اقوام متحدہ کی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

شہباز شریف نے دوحہ پہنچنے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں اپنے بھائی امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی دعوت پر دوحہ پہنچا ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ میں 5 ویں اقوام متحدہ کی کم ترقی یافتہ ممالک کی کانفرنس میں شرکت کروں گا اور ایشیا و افریقہ کے سماجی واقتصادی چیلنجز پر نقطہ نظر سے دنیا کو آگاہ کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ عالمی واقعات نے کم ترقی یافتہ ممالک کو غیر محفوظ کر دیا ہے۔ یہ ممالک موسمیاتی تبدیلی، وبائی امراض، خوراک اور توانائی کی عدم فراہمی سے متاثر ہیں۔

 

Comments