اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بغیر پروٹوکول کے اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے عمران خان نے بغیر پروٹوکول اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، عمران خان کے ساتھ وزیراعظم آفس کے عملے کا کوئی اہلکار موجود نہیں تھا۔
وزیراعظم کو چیئرمین سی ڈی اے نے ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی، عمران خان نے ارجنٹائن پارک، ٹریل فائیو، مرغزار، مارگلہ روڈ کا دورہ کیا۔
عمران خان نے احساس ریڑھی بان مارکیٹ کا بھی دورہ کیا اور ریڑھی بانوں سے کاروبار کے حوالے سے استفسار کیا۔
اپنے دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان نے شجرکاری مہم کا بھی جائزہ لیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اسلام آباد میں مرمت کی گئی سڑکوں کا معائنہ بھی کیا جبکہ وزیراعظم کو چیئرمین سی ڈی اے نے ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی۔
Prime Minister @ImranKhanPTI drove himself to public places in Islamabad without any security and protocol.
The PM visited G-11 Markaz and talked to vendors. He instructed them to adhere to SoPs.
The PM also visited Sewerage Plant I-9 and Korang Cricket Ground. pic.twitter.com/zKUmKmaPt8
— Prime Minister's Office, Pakistan (@PakPMO) May 2, 2021