The news is by your side.

Advertisement

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کی فرانسیسی سفارتخانے آمد، جانی نقصان پر تعزیت

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے فرانسیسی سفارتخانے کا دورہ کیا اور فرانس میں دہشت گردی کے واقعے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا.

وزیراعظم نے فرانسیسی سفارتخانہ کے حکام سے ملاقات کی اور پیرس حملوں میں جانی نقصان پر تعزیت کی اور زخمی ہونے والے شہریوں سے اظہار ہمدردی کی۔ اپنے تاثرات درج کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ پیرس حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ان حملوں میں جانی نقصان پر انہیں صدمہ پہنچا ہے.

نواز شریف نے پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے فرانس سے اظہار ہمدردی کی اور کہا کہ پاکستان مشکل گھڑی میں فرانس کی ہر ممکن مدد کیلئے تیار ہے،

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت اور عوام دہشت گردی کے خلاف پر عزم ہیں، ہم کئی برسوں سے دہشتگردوں کیخلاف لڑ رہے ہیں، عالمی برادری سے مل کر دہشت گردی کو شکست دیں گے.

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں