site
stats
پاکستان

دورہ تاشقند، وزیر اعظم کی پی آئی اے سے 2دن کیلئے ایئر بس اے320 کی فرمائش

اسلام آباد :وزیر اعظم کے دورہ تاشقند کے موقع پر پی آئی اے سے دو دن کیلئے ایئر بس 320مانگ لئے، جس پر قومی ایئرلائن کو کروڑوں روپے نقصان کا سامنا رہے گا.

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم جب بھی بیرون ملک دورے پر روانہ ہوتے ہیں تو ان کے پاس پہلے ہی خصوصی طیارہ موجود ہوتا ہے لیکن پچاس رکنی وفد کو دورے پر لے جانے کیلئے پی آئی اے ایئر بس اے 320کو وی وی آئی پی طیارے کا درجہ دیا گیا ہے، طیارے میں پچاس سے زائد خصوصی نشستیں لگائی جارہی ہیں جس پر پی آئی اے کے کروڑوں روپے خرچ ہورہے ہیں.

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم پیر سے دو روزہ دورے پر تاشقند روانہ ہورہے ہیں، پی آئی اے کا ایئر بس طیارہ دو دن تک تاشقند کھڑا رہنے سے پی آئی اے کا فضائی آپریشن بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، ایئر بس 320پروازوں کے علاوہ مڈل ایسٹ کیلئے بھی آپریٹ کیا جاتا ہے.

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top