پاکستان کا بھارتی دہشتگردی کے ثبوت امریکا کے حوالے کرنے کا فیصلہ -
The news is by your side.

Advertisement

پاکستان کا بھارتی دہشتگردی کے ثبوت امریکا کے حوالے کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی دہشتگردی کے ثبوت امریکا کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا.

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم نواز شریف امریکہ کے ایک ہفتہ کے دورے پر 17 اکتوبر کو امریکہ روانہ ہوں گے، وزیراعظم نوازشریف کی امریکی صدر سے ملاقات سے پہلے امریکہ محکمہ خارجہ کو پاکستان میں بھارتی دہشتگردی کے ثبوت فراہم کیے جائینگے جبکہ وزیراعظم نوازشریف کی بائیس اکتوبرکو امریکی صدر بارک اوباما سے ملاقات میں بھارتی دہشت گردی کا معاملہ اٹھایا جائے گا۔

ملاقات میں کولیشن فنڈز کے بقایاجات اور توانائی گروپ کو فعال کرنے کا مطالبہ بھی شامل ہے، ملاقات میں پاک امریکہ سٹرٹیجک ڈائیلاگ کے فیصلوں پر عملدرآمد کا معاملہ بھی مذاکرات میں شامل ہو گا، سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم امریکی صدر کو دہشت گردی کے خلاف اقدامات ، آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں سے آگاہ کریں گے.

اس سے پہلے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کے حوالے کرچکی ہیں ۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں