سرگودھا ایئر بیس، وزیراعظم نے فضائی مشقوں کا معائنہ کیا -
The news is by your side.

Advertisement

سرگودھا ایئر بیس، وزیراعظم نے فضائی مشقوں کا معائنہ کیا

سرگودھا : وزیراعظم نوازشریف آج پی اے ایف ایئر بیس سرگودھا پہنچے ہیں جہاں انہوں نے فضائی مشقوں کا معائنہ بھی کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف آج پی اے ایف ائیر بیس سرگودھا پہنچے ہیں جہاں انہوں نے فضائی مشقیں ”ہائی مارک“کا معائنہ کیا اور پاک فضائیہ کے جوانوں اور افسران سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم نواز شریف نے اعلیٰ حکام کے ہمراہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں مشقوں کا براہ راست معائنہ کیا جب کہ مشقوں کے دوران طیاروں نے وزیر اعظم کو سلامی پیش کی۔

ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کے اعلیٰ افسران کی جانب سے وزیر اعظم نوازشریف کو پاک فضائیہ کی مشقوں اور جدید مہارت کے حصول کے لیے کیے گئے اقدامات سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔

وزیراعظم پاکستان نے پاک فضائی مشقوں کے انعقاد پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہاک فضائیہ دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی اہلیت رکھتی ہے اور دنیا کی کسی بھی فضائی قوت کے مقابلے میں زیادہ ماہر اور مستعد ہے ہر پاکستانی کو اپنی فورسز پر مکمل اعتماد اور فخر ہے۔

واضح رہے کہ پاک فضائیہ کی ہائی مارک مشقیں چار سال میں ایک بار ہوتی ہیں جن میں ایف16،جے ایف 17تھنڈر اور ایف 7میراج طیاروں نے حصہ لیتے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں