اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلادیشی ہائی کمیشن کا دورہ کیا اور سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق بنگلادیش کے ہائی کمیشن کے دورے میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلادیش کی سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیا کے انتقال پر اظہارِتعزیت کیا، انھوں نے بنگلادیشی ناظم الامور سے سابق وزیراعظم کے انتقال پر تعزیت کی۔
وزیراعظم نے تعزیتی کتاب میں پیغام ریکارڈ کیا، مرحومہ کےلیے فاتحہ خوانی کی، شہباز شریف نے کہا کہ بیگم خالدہ ضیا صاحب بصیرت رہنما اور نامور سیاسی شخصیت تھیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ بیگم خالدہ ضیا نے اپنی زندگی عوامی خدمت کےلیے وقف کردی، بیگم خالدہ ضیا کو پاکستان اورعوام کی مخلص دوست کے طور پر یاد کیا جائےگا۔
انھوں نے کہا کہ بیگم خالدہ ضیا نے لازوال اور متاثرکن میراث چھوڑی ہے، اس موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطا تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔
بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کی نمازجنازہ ادا کردی گئی


