وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزراء اور دیگر سرکاری عہدیداروں کے ساتھ انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزرا، بلوچستان اور کےپی کے وزرائےاعلیٰ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
Prime Minister @ImranKhanPTI along with key Federal Ministers, Chief Ministers of Balochistan and KP visited Inter Services Intelligence (ISI) Secretariat. pic.twitter.com/hjmECRhOUP
— Prime Minister's Office (@PakPMO) September 24, 2021
ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے شرکا کا استقبال کیا اور اعلیٰ قومی وعسکری قیادت کو افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ افغانستان کی حالیہ صورتحال کےتناظرمیں خطےمیں تبدیلیوں پر بھی بریف کیا گیا۔
وزیراعظم نے قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز کےخلاف آئی ایس آئی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔