اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے افسران کی کارکردگی رپورٹ عوامی شکایات کے حل سے مشروط کرنے کا فیصلہ کرلیا اور اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو طریقہ کار وضع کرنے کا مراسلہ جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عوامی شکایات کے حل کے لیے وزیراعظم عمران خان نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے افسران کی کارکردگی رپورٹ عوامی شکایات کےحل سے مشروط کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
اے سی آرمیں عوامی شکایات کے ازالے پر کارکردگی کا درجہ اور نمبر دینے کی تجویز دی گئی ہے، وزیراعظم کی ہدایات پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو طریقہ کار وضع کرنے کا مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عوامی شکایات حل کرنا سرکاری افسرکی اولین ذمہ داری ہونی چاہیے، عوام کا اطمینان سرکاری افسر کی کارکردگی جانچنے کا بہترین پیمانہ ہے۔
مراسلے کے مطابق اے سی آر میں عوامی شکایات کے حل کو شامل کرنے کا طریقہ کار بنایا جائے۔