The news is by your side.

Advertisement

سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر اٹھانے پر وزیراعظم کا خیرمقدم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر اٹھانے پر خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو ان کاحق ملنے تک مکمل حمایت جاری رکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر اٹھانے پر خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر کا تنازع 70سال سے سلامتی کونسل ایجنڈے پر ہے، سلامتی کونسل عالمی امن اور قراردادوں پر عملدرآمد کی ذمہ دار ہے۔

انہوں نے انسانی حقوق کی پامالی زیر بحث لانے پر ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کے ارکان نے مقبوضہ کشمیر کے حالات پر آواز اٹھائی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کونسل ارکان نے مقبوضہ کشمیرکے حالات خراب نہ کرنے پر زور دیا،کونسل نے عالمی قوانین کی پاسداری،تنازع کے پرامن حل پر زور دیا۔

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پر پاکستان کا مؤقف واضح اور دوٹوک ہے،مسئلہ کشمیراقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے اور کشمیریوں کو استصواب رائے کاحق دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں کو ان کاحق ملنے تک مکمل حمایت جاری رکھیں گے۔

سیکیورٹی کونسل اراکین مسئلہ کشمیر کو حل ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں، منیر اکرم

دوسری جانب اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب منیراکرم نے کہا ہے کہ سیکیورٹی کونسل اراکین مسئلہ کشمیر کو حل ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں، سیکیورٹی کونسل رکنیت کے لیے بھارت کی حمایت کا فیصلہ غلط تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں