تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

سری لنکا میں کورونا سے جاں بحق مسلمانوں کی تدفین کا نوٹیفیکشن جاری، وزیر اعظم کا سری لنکن قیادت سےاظہارِتشکر

کولمبو: سری لنکن حکومت نے کورونا سے انتقال کرنے والے مسلمانوں کی تدفین کا نوٹیفیکشن جاری کردیا، عمران خان نے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے سری لنکن قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی کوششیں رنگ لے آئیں، سری لنکا میں کورونا سےانتقال کرنیوالے مسلمانوں کی تدفین ہوسکے گی ، وزیراعظم عمران خان کےدورے کے فوری بعد سری لنکا نے کورونا سے انتقال کرنے والے مسلمانوں کی تدفین کا نوٹیفیکشن جاری کردیا۔

سری لنکن وزیر صحت نے نوٹیفیکشن میں کہا تدفین وزارت صحت کی جانب سے بتائے گئے احکامات کے مطابق کی جائے گی، ایس او پیز کے تحت مختص مقامات پر ہی تدفین ہوسکے گی ۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سری لنکن حکومت کی جانب سے کورونا سے جاں بحق مسلمانوں کی تدفین کے نوٹی فکیشن کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کورونا سے متاثر مسلمانوں کی تدفین کی اجازت دینے پر سری لنکن قیادت کے شکر گزار ہیں۔

دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا مسلمان کورونا متاثرین کی تدفین کی اجازت پر سری لنکاکا شکرگزار ہے، یہ باہمی افہام وتفہیم، احترام ،انسانیت کے اصول ہیں ، ایسے اصول تعلقات میں ترقی اور خوشحالی لاتے ہیں۔

خیال رہے سری لنکا میں مسلمانو ں کی میت جلانے کے معاملے پر پاکستان اور او آئی سی سمیت دنیا بھر کے مسلم ممالک نے تشویش کا اظہار کیا تھا، جس کے بعد رواں ماہ سری لنکن وزیراعظم نے بھی کورونا سے انتقال کرنے والے مسلمانوں کی تدفین کی اجازت دینے کا اعلان کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -