تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

آزاد کشمیر: وزیر اعظم آج زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے

میرپور: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان آج زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کو چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے میرپور آزاد کشمیر میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان (آج) پیر کو میرپور کا دورہ کریں گے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ زلزلے کے باعث 5 ہزار گھر بری طرح متاثر ہو چکے ہیں، سب سے زیادہ تباہی ساہنگ کے قریب گائہں میں ہوئی۔

ان کا کہنا ہے کہ متاثرین کے لیے دواؤں اور راشن کی کمی نہیں ہے، متاثرین کے لیے حکومت پانچ پانچ لاکھ روپے کا اعلان کرچکی ہے، زلزلے سے پانچ سے چھ ہزار گھر شدید متاثر ہوئے ہیں۔

آزاد کشمیر زلزلہ، قدرت کا معجزہ، تین روز بعد لڑکی زندہ سلامت ملبے سے برآمد

چیئرمین این ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ زلزلے سے چترپڑی کے علاقے میں شادی ہال بھی منہمدم ہوا ہے، پاک فوج کے جوان متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کاموں میں دن رات مصروف عمل ہیں، حکومت کی جانب سے متاثرین کو5،5لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد اور پنجاب کے متعدد شہروں سمیت آزاد کشمیر میں منگل کی سہ پہر کو 5.8 کی شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے باعث 25 افراد جاں بحق جب کہ 452 افراد زخمی ہوئے۔

Comments

- Advertisement -