اسلام آباد (20 فروری 2026): وزیر اعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم میں درخواست دینے والے کیلیے اہم خبر آگئی۔
ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے چیئرمین نیاز احمد اختر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ وزیر اعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت لیپ ٹاپس کی تقسیم کا عمل اب مکمل طور پر جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا آپ فری لیپ ٹاپ اسکیم کے اہل ہیں؟ اہلیت چیک کرنے کا طریقہ کار
چیئرمین ایچ ای سی نے درخواست دینے والوں کو پیغام دیا کہ ان کی یونیورسٹی میں لیپ ٹاپس پہنچا دیے گئے ہیں، وہ اپنی یونیورسٹی کا دورہ کریں، متعلقہ فوکل پرسن کو ضروری دستاویزات جمع کروائیں اور اپنا لیپ ٹاپ حاصل کریں۔
نیاز احمد اختر نے کہا کہ اپنے تعلیمی تجربے کو مزید بہتر بنانے کیلیے تیار ہو جائیں۔
LAPTOP DISTRIBUTION UNDER PRIME MINISTER’S YOUTH LAPTOP SCHEME NOW FULLY UNDERWAY!
Dear Laptop Recipients,
Laptops have been delivered to your university! Visit your university, submit the required documents to the focal person, and collect your laptop.
Get ready to enhance…
— Niaz Ahmad Akhtar (@DrNiazAhmadSI) February 20, 2026
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


