پیر, مئی 18, 2026
اشتہار

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پُروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ

اشتہار

حیرت انگیز

ایبٹ آباد : پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی ، جس میں ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کیڈٹس میں اعزازات اور تمغے تقسیم کیے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں روایتی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاک فضائیہ کے سربراہ، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

تقریب کا آغاز کیڈٹس کے شاندار اور لہو گرما دینے والے مارچ پاسٹ سے ہوا، مہمانِ خصوصی نے پریڈ کا معائنہ کیا، جس کے بعد کیڈٹس کے چاک و چوبند دستوں نے انہیں سلامی پیش کی۔

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے تربیت کے دوران بہترین اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس میں اعزازات اور تمغے تقسیم کیے۔

پاس آؤٹ ہونے والوں میں 153 پی ایم اے (PMA) لانگ کورس ، 38 ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس ، 72 ویں انٹیگریٹڈ کورس ، 15 ویں مجاہد کورس اور 27 ویں لیڈی کیڈٹ کورس شامل ہیں۔

پاس آؤٹ ہونے والے افسران میں نہ صرف پاکستانی بلکہ برادر اور دوست ممالک کے کیڈٹس بھی شامل تھے۔ ان ممالک میں عراق، فلسطین، مالدیپ، مالی، نیپال اور سری لنکا شامل ہیں، جو پاک فوج کی بین الاقوامی سطح پر تربیتی ساکھ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

تقریب کے اختتام پر مہمانِ خصوصی نے پاس آؤٹ ہونے والے تمام کیڈٹس اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں