جمعہ, مارچ 28, 2025
اشتہار

صورتحال الارمنگ ہے، لاک ڈاؤن میں نرمی کی تو حالات قابو سےباہر ہو جائیں گے، ڈاکٹر اشرف نظامی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر اشرف نظامی کا کہنا ہے کہ صورتحال الارمنگ ہے، ٹیسٹنگ کی صلاحیت بڑھائی جائے گی تو مریضوں کی اصل تعداد معلوم ہوگی، لاک ڈاؤن میں نرمی کی توحالات قابوسےباہرہوجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر اشرف نظامی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیامیں ہم کسی سےالگ تھلگ نہیں رہ سکتے، امریکا اور برطانیہ کوبھی لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑا، دنیامیں جوکچھ ہوا اس سے سبق حاصل کرناچاہیے۔

ڈاکٹر اشرف نظامی کا کہنا تھا کہ اللہ کا فرمان ہے کوئی شخص بھوکا نہیں مرےگا، 90 فیصدافرادکوعلامات معمولی ہوتی ہیں،خودٹھیک ہوجاتے ہیں۔

صدرپی ایم اے نے کہا کہ ڈبلیوایچ اودیکھ رہاہےموجودہ صورتحال کےاثرات2سال رہ سکتےہیں، حکومت لوگوں کے بارےمیں سوچے اور اقدامات کرے، یہ مذہب اور تجارت کا معاملہ نہیں ہے، پاکستان میں طبی سہولیات کی پہلے سے ہی کمی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فیصل ایدھی نےکہاہرتیسرابندہ کھانس رہا ہے،صورتحال کوسنجیدہ لیناچاہیے، پاکستان میں ٹیسٹنگ کی کیپیسٹی بہتر نہیں ہے،  2 سے3  ہفتے اہم ہیں،لاک ڈاؤن میں سختی کرنی چاہیے۔

صدرپی ایم اےکادعویٰ کیا کہ پاکستان میں کوروناکےلاکھوں مریض ہیں ، ٹیسٹنگ کی صلاحیت بڑھائی جائے گی تواصل تعداد معلوم ہوگی، صورتحال الارمنگ ہے،حکومت نے لاک ڈاؤن میں سختی کےفیصلےمیں دو ہفتےبھی دیر کی توحالات قابوسےباہرہوجائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں