منگل, اگست 18, 2026
اشتہار

محکمہ موسمیات نے آتش فشاں کی راکھ کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

محکمہ موسمیات نے آتش فشاں کی راکھ کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ایتھوپیا میں 12 ہزار سال سے خاموش آتش فشاں ہیلی کُبی پھٹ پڑا جس کی راکھ گوادر کے جنوب میں 60 نائیک مائیل پر دیکھی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات نے پہلی بار کسی آتش فشاں کی راکھ کے حوالے سے الرٹ جاری کیے ہیں۔

یہ پڑھیں: کراچی میں سردی کا باقاعدہ آغاز کب ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

انجم نذیر ضیغم کے مطابق راکھ 45 ہزار فٹ کی بلندی پر ہے، پاکستان کی ڈومیسٹک پروازیں 34 سے 36 ہزار فٹ کی بلندی پر ہوتی ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی جہاز 40 سے 45 ہزار فٹ کی بلندی پر ہوتے ہیں، راکھ ان کا انجن متاثر کرسکتی ہے جبکہ کراچی میں کسی قسم کی فضائی آلودگی یا مضر صحت فضا کا امکان نہیں ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں