اتوار, جون 14, 2026
اشتہار

ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ کب ہوگا؟ تاریخ کا اعلان ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ایم ڈی کیٹ کے امتحان کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست 2026 (بروز اتوار) کو منعقد کیا جائے گا۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ملک بھر کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لیے لازمی قرار دیے گئے امتحان ‘ایم ڈی کیٹ’ کی تاریخ کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔

کونسل کی جانب سے جاری کردہ پبلک نوٹس میں کہا گیا کہ رواں سال یہ داخلہ ٹیسٹ 16 اگست 2026 (بروز اتوار) کو منعقد کیا جائے گا۔

پی ایم ڈی سی نے امتحان کی تیاری کرنے والے طلبا و طالبات کی سہولت کے لیے واضح کیا ہے کہ امتحان کے لیے پچھلے سال کا نصاب/سلیبس ہی لاگو ہوگا، نصاب میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی، لہذا طلبہ اسی سلیبس کے مطابق اپنی تیاریاں جاری رکھ سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس پروگرامز میں داخلے کے لیے یہ ٹیسٹ پاس کرنا قانونی طور پر لازمی ہے۔

سرکاری رپورٹ کے مطابق، گزشتہ سال 26 اکتوبر کو ہونے والے ایم ڈی کیٹ کے امتحان کے نتائج یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے جاری کیے تھے،

جس میں مجموعی طور پر 47,772 امیدواروں نے ٹیسٹ میں حصہ لیا اور کل 180 نمبرز کے اس ٹیسٹ میں سے 42,048 امیدواروں نے 50 فیصد سے زائد نمبر حاصل کیے۔

ٹیسٹ دینے والے طلبہ میں سے 39,648 امیدوار 55 فیصد سے زائد نمبر لینے میں کامیاب رہے، جو کہ ایم بی بی ایس پروگرام میں داخلے کے لیے کم از کم مطلوبہ معیار ہے۔

پی ایم ڈی سی نے تمام صوبائی داخلہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ 16 اگست 2026 کو ہونے والے امتحان کے لیے سیکیورٹی اور امتحانی مراکز کے انتظامات ابھی سے مکمل کرنا شروع کر دیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں