اشتہار

پی ایم ڈی سی طلباء کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پی ایم ڈی سی نے غیرملکی اداروں میں داخلے کے لیے ایم ڈی کیٹ کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینتل کونسل کی جانب سے پبلک نوٹس جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق غیرملکی اداروں میں داخلے کے لیے ایم ڈی کیٹ کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لیے پاکستانی طلبا کو ایم ڈی کیٹ سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔

کونسل کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق غیر ملکی اداروں میں داخلے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے ایم ڈی کیٹ پاس کرنا لازمی نہیں ہوگا۔

یہ پڑھیں: پی ایم ڈی سی  نے بی ڈی ایس پروگرام کا دورانیہ کم کردیا

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے بی ڈی ایس پروگرام کے دورانیے میں کمی کردی ہے۔

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل  نے اعلان کیا ہے کہ بیچلر آف ڈینٹل سرجری (بی ڈی ایس) پروگرام چار سالہ ہی رہے گا، کونسل نے اس پروگرام کے دورانیے کو پانچ سال تک بڑھانے کے اپنے سابقہ ​​فیصلے کو واپس لے لیا ہے۔

پی ایم ڈی سی کے حکام نے صحت سے متعلق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو آگاہ کیا کہ کونسل نے ڈینٹل تعلیم کے دورانیے میں توسیع سے متعلق اپنا گزشتہ نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔

کمیٹی نے پی ایم ڈی سی کو ہدایت کی کہ وہ چار سالہ بی ڈی ایس پروگرام کی توثیق کرتے ہوئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں