جمعہ, مارچ 28, 2025
اشتہار

پی ایم ڈی سی کی تباہی میں ڈاکٹرعاصم ملوث تھے،سائرہ افضل تارڑ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑنے کہا ہے کہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی تباہی میں ڈاکٹر عاصم کا ہاتھ تھا۔

ان خیالات کا اظہار سائرہ افضل تارڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ڈا کٹرعاصم کو پاکستان نرسنگ کاؤنسل کی صدارت سےبھی ہٹادیا گیا ہے۔

ان کا کہناتھا کہ پی ایم ڈی سی میں خرابیوں اور جعلی ڈگریوں کے ذمہ دار مکمل طور پر ڈاکٹر عاصم  ہیں ،ہمیں سب کچھ معلوم تھا لیکن ہم کچھ کر نہیں سکتے تھے کیوں کہ ہمارے ہاتھ میں کچھ نہیں تھا ۔

انہوں نے کہا کہ پی ایم ڈی سی میں احتساب لازمی ہو گا ،بد عنوانیوں اور بے ضابطگیوں کی تحقیقات بھی کروائی جائیں گی ، مذکورہ کیس نیب اور ایف آئی اے کے حوالے کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ایم ڈی سی تحقیقاتی اداروں کے ساتھ تعاون کریگی۔ انہو ںنے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری کے اگلے ہی روز ہمیں آرڈیننس لانا پڑا لیکن ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری اور آرڈیننس ایک ساتھ آنا اتفاق ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں