کراچی : پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے کراچی کے دو سرکاری ڈینٹل کالجوں کو رواں سال داخلوں سے روک دیا اور ڈاویونیورسٹی آف ہیلتھ سائسنز کے دونوں ڈینٹل کالجوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میٖڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ڈاویونیورسٹی آف ہیلتھ سائسنز کے دونوں ڈینٹل کالجوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی اور ڈاو ڈینٹل کالج اور ڈاکٹر عشرت العباد اورل ہیلتھ سائسنز کو رواں سال پی ڈی ایس کے داخلوں سے روک دیا ہے۔
دونوں ڈینٹل کالج ڈاویونیورسٹی آف ہیلتھ سائسنز کے ماتحت 2012 سے چلائے جارہے ہیں۔
وائس چانسلر ڈاکٹر سعید قریشی کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کے دونوں ڈینٹل کالج 2012 سے پی ایم ڈی سی سے رجسٹرڈ نہیں ہیں، پی ایم ڈی سی کی انسپیکشن میں دونوں کالج کی کارکردگی غیرتسلی بخش تھی۔
ڈاکٹر سعید قریشی نے مزید کہا کالج کی رجسٹریشن کے بغیر تعلیم حاصل کرنے والے ڈاکٹروں کی رجسٹریشن بھی نہیں ہوسکتی، 2012 سے اب تک دو کالجوں کے 400 سے زائد طلباوطالبات ڈینٹل کی تعلیم حاصل کرچکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ رجسٹریشن منسوخی نے فارغ التحصیل طلبا پاکستان میڈیکل اینڈ کونسل کی رجسٹریشن سے بھی فارغ کردئیے گئے ہیں۔
ڈاکٹر سعید قریشی کا کہنا تھا کہ سال 2018 اور 19 کے داخلے بھی پی ایم ڈی سی کی رجسٹریشن سے منسوخ کردئے گئے ہیں اور 2018-19 کے داخلوں کے پراسپیکٹس میں بھی دونوں کالجوں میں داخلے کو پی ایم ڈی سی کی رجسٹریشن سے منسوب کردیا گیا ہے۔