تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

پارٹی اختلافات: وزیراعظم نے گورنر سندھ کو اہم ٹاسک سونپ دیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ناراض رہنماؤں کو منانے کا ٹاسک گورنر سندھ اور وزیر دفاع کے سپرد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس بات کا فیصلہ پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، کور کمیٹی اجلاس کی صدارت وزیراعظم عمران خان نے کی، جس میں قومی امور سمیت ، اپوزیشن کی عدم اعتماد تحریک اور خصوصی طور جہانگیر ترین اور علیم خان کے مجوزہ اتحاد پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سینئرپارٹی رہنماؤں نے وزیراعظم کو ناراض ارکان سےخود رابطے کا مشورہ دیا، رہنماؤں کا اصرار تھا کہ وزیراعظم جہانگیر ترین اور علیم خان سےخود رابطہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ نواز کی سینئر قیادت کا علیم خان سے رابطہ

اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعظم کو بتایا کہ میں علیم خان سے رابطے میں ہوں، جس پر وزیراعظم نے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیر دفاع پرویز خٹک کو ناراض رہنماؤں سے رابطوں کی ہدایت کی ساتھ ہی ناراض رہنماؤں کو منانے کا ٹاسک گورنر سندھ عمران اسماعیل کے حوالے کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے ٹاسک ملنے پر گورنر سندھ آج ہی لاہور پہنچ رہے ہیں ، جہاں اس بات کا قوی امکان ہیں کہ وہ آج ہی علیم خان سے ملاقات کرینگے۔

Comments

- Advertisement -