تازہ ترین

اسرائیل کا ایران کے شہر اصفہان پر میزائل حملہ، امریکی میڈیا

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

آصف زرداری، شہبازشریف کو نااہل کراکر ہی دم لیں گے، شیخ رشید

پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ آصف زرداری، شہبازشریف کو نااہل کرا کر ہی دم لےگا۔

پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں کہا کہ حکومت نے عدلیہ کے مقابلے پر آکر سول نافرمانی کی بنیاد رکھ دی، عدالتی حکم کی نافرمانی حکم عدولی بغاوت کے زمرے میں آتی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آج سے سیاسی شطرنج کا کھیل شروع ہوجائےگا، حکومت کے نااہل کھلونوں نے معاشی، سیاسی، اقتصادی، عدالتی بنیادیں ہلادیں، حکومت کے سیاسی مہرے مات کھائیں گی اور عدلیہ جیتے گی۔

شیخ رشید نے ٹوئٹ میں لکھا کہ 8 ججز کے فیصلےکو نہ ماننا ملک میں انتشار، خلفشار، فسطائیت کو دعوت دےگا، آصف زرداری، شہبازشریف کو نااہل کرا کر ہی دم لے گا، یہ 1997 کی تاریخ  دہرانے کی ناکام سازش کرنے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی بحران کو سنگین اورگھمبیر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، آئین اور قانون کی بقا میں ہی ملک کی سلامتی ہے، حکومتی فیصلے عدلیہ کی آزادی، معاملات میں مداخلت کے مترادف ہیں۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ عدلیہ آئین، قانون کا جھنڈا بلند رکھے گی اس میں کسی کو مداخلت کی اجازت نہیں دےگی، نیب منی لانڈرنگ کیسز آئینی و قانونی انجام کو پہنچیں گے۔

شیخ احمد رشید کا مزید کہنا تھا کہ اوور سیز کو ووٹ کا حق ملے گا غریب کیلئے انتظار کی گھڑیاں ختم ہونےکو ہیں۔

Comments

- Advertisement -