The news is by your side.

Advertisement

ن لیگ نے فیصل واوڈا کا چیلنج قبول کر لیا

اسلام آباد: مسلم لیگ ن نے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کا مناظرے کا چیلنج قبول کر لیا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے اپوزیشن کو مناظرے کا چیلنج کرتے ہوئے کہا تھا کہ شاہدخاقان،مفتاح اسماعیل،زبیرعمرخودکومعیشت کے ماہر سمجھتے ہیں، ہماری ٹیم ان کےساتھ بیٹھ جاتی ہےیہ بھی ہم سےمشاورت کرلے پھر پتہ چل جائےگاپی ٹی آئی ملک کوبہتری کی طرف لےگئی یانہیں،ددونوں اطراف کو30 دن کاوقت دیاجائے،چیلنج ہےسچ سامنےآجائے گا۔

وفاقی وزیر کے چیلنج کو قبول کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر عمر نے کہا کہ حکومت کی معاشی ٹیم کے ساتھ مناظرےکےلیےتیار ہیں، مسلم لیگ ن کوفیصل واوڈا کا مناظرےکاچیلنج قبول ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر عمر نے کہا کہ ڈاکٹر وقار مسعود 5 سال ن لیگ کی معاشی ٹیم کے روح رواں تھےجو آج کل وزیراعظم کےسیکریٹری فنانس بنےہوئے ہیں حفیظ شیخ 3سال تک پیپلزپارٹی کے وزیرخزانہ رہے آج مشیرخزانہ ہیں، سمجھ نہیں آرہی فیصل واوڈاکس کاکس سےمناظرہ کرارہےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شنگھائی پاور کےالیکٹرک سے معاہدہ کر رہی تھی مگر پی ٹی آئی حکومت نے معاہدےکو آگے نہیں بڑھایا، پی ٹی آئی نے2سال میں کوئی کام نہیں کیا،ایل این جی نہیں منگوائی گئی جس وجہ سےبجلی کامسئلہ ہوا جب کہ سوئی سدرن نےگیس نہیں دی اس لیے بھی بجلی کامسئلہ ہوا۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں