منگل, جنوری 13, 2026
اشتہار

ن لیگ نے استعفے دینے کی پھر مخالفت کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں شامل بڑی جماعت مسلم لیگ ن نے ایک بار پھر اسمبلیوں سے استعفے دینے کی مخالفت کر ‏دی۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم اسٹئیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں استعفوں پر ن لیگ نے پھر مخالفت کرتے ہوئے کہا ‏کہ ہماری جماعت میں اسمبلی سے استعفوں پر دو رائے ہیں۔

لیگی رہنما نے کہا کہ کچھ لوگ مخالف اوربعض استعفےمناسب وقت پر دینا چاہتے ہیں پی پی کےبغیر استعفے ‏دیے تو حکومت اہم بل پاس کرا لے گی۔

اجلاس میں لانگ مارچ کو مارچ کے آخر میں کرنے کی تجویز پر اتفاق کرتے ہوئے کہا گیا کہ پی پی کو بھی اب ‏اتحاد میں شامل کر لیں۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ استعفوں کی بجائے اسمبلی کامستقل بائیکاٹ کریں اگر مستقل بائیکاٹ کرنا ہے تو پی ‏پی کو ساتھ ملا لیں۔

لیگی رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ شہبازشریف نےکہا ہےکہ مرادعلی شاہ بھائی کی طرح ہے پی پی والے ‏دشمن نہیں ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں