تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

سیالکوٹ: پی ٹی آئی کا جلسہ رکوانے کیلئے ن لیگ کی نئی چال، بڑا انکشاف سامنے آگیا

لاہور : سیالکوٹ میں تحریک انصاف کے جلسے کو تہس نہس کرنے کیلئے ن لیگ کی جانب سے مسیحی لائرز فورم کو آلہ کار بنانے کا انکشاف سامنے آیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کےجلسوں سے خوفزدہ ن لیگ کی نئی چال سامنے آگئی ، سیالکوٹ کے جلسے کو تہس نہس کرنے کیلئے مسیحی لائرز فورم کو آلہ کار بنانے کا انکشاف ہوا۔

ذرائع نے کہا کہ گزشتہ دنوں ن لیگ سیالکوٹ کے رہنماؤں اور مسیحی لائرز فورم کے صدر نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی تھی ، جس میں کئی معاملات طے پائے تھے۔

ملاقات کے بعد لیگی کارکن اور وکیل عمانوئیل نواب نے سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کے چودہ مئی جلسے کیخلاف ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی، جس میں موقف اپنایا کہ جلسے کی جگہ صرف مخصوص مقاصد کیلئے استعمال کی جاسکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز نے بھی سیالکوٹ انتظامیہ کو لیگی کارکنان کی مدد کی ہدایت کی تھی۔

جس کے بعد پولیس نے آج صبح پی ٹی آئی کی جلسہ گاہ پردھاوا بولا، لاٹھی چارج اور آنسوگیس شیلنگ نے جلسہ گاہ کو میدان جنگ بنادیا۔

اس دوران عثمان ڈارسمیت مقامی قیادت اورسیکڑوں کارکنوں کوگرفتار کیا گیا۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما اسجد ملہی نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس زمین کا پچھتر سال سے کیس چل رہا ہے، طے نہیں ہوپا رہا تھا کہ زمین کس کی ہے۔

اس پر پہلے بھی جلسے ہوچکے ہیں، ہم توپرامن تھے ہمیں پتہ تھا انہوں نے گلوبٹوں والی حرکت کرنی ہے۔

فجرکے وقت جب جلسہ گاہ میں کم لوگ تھے انہوں نے کارروائی کی، انہوں نےہمارےلیڈروں اورکارکنان کو گرفتار کیا، ہم نے ابھی جس مقام کا انتخاب کیا ہے وہ گزشتہ جگہ سے بھی بڑا ہے،ہماراجلسہ گزشتہ ریکارڈتوڑدے گا۔

واضح رہے مسلم لیگ ن اسی مقام پر 2014 میں جلسہ کرچکی ہے۔

Comments

- Advertisement -