The news is by your side.

Advertisement

ن لیگ اور ترین گروپ کے اراکین اسمبلی کا عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار

لاہور : مسلم لیگ ن اور ترین گروپ کے ارکان صوبائی اسمبلی نے عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی مسلم لیگ ن اور ترین گروپ کے ارکان صوبائی اسمبلی سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات کرنے والوں میں ن لیگ کے ایم پی اےاظہرعباس چانڈیا ، مظفرگڑھ سےتعلق رکھنےوالےاراکین صوبائی اسمبلی سمیت اشرف خان رند، منصوراحمد، میاں علمدارعباس، نیازحسین اور عون حمید شامل تھے۔

اراکین اسمبلی نے عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا آپ کےساتھ کھڑے ہیں اورکھڑےرہیں گے، آپ نےحلقوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کئے ہیں۔

اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا سیاسی عدم استحکام پیداکرنےکی کوشش کرنےوالوں کوقوم معاف نہیں کرےگی، ترقی کا سفر روکنے کیلئے سیاسی انتشار پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ افراتفری کی سیاست کرنا قومی مفادات کے منافی ہے، اپوزیشن کی سیاست صرف ذاتیات کے گرد گھومتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں متحدہیں،ہرہتھکنڈےکامقابلہ کریں گے، عدم اعتماد کی ناکامی نوشتہ دیوار ہے، وزیراعظم عمران خان عدم اعتماد سے سرخرو ہو کر نکلیں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں