تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

مسلم لیگ(ن) نے ملک میں دوبارہ انتخابات کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد : مسلم لیگ(ن) نے ملک میں دوبارہ انتخابات کا مطالبہ کر دیا، رہنما احسن اقبال نے کہا ملک کو بند گلی سے نکالنے کیلئے منصفانہ انتخابات کرائے جائیں ، قومی اسمبلی کااجلاس طلب کیاجائے، جس میں وزیراعظم ایوان کوعالمی رہنماؤں سےملاقات کےبارےمیں آگاہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کومت سوشل میڈیا کے ذریعے معاملات چلانے کی کوشش کررہی ہے، ہمیں حکومت کے رویے پر شدیدتحفظات ہیں۔

راجہ ظفر الحق نے کہا ن لیگ نےاےپی سی فیصلوں پرعمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور آزادی مارچ میں شرکت کیلئے طریقہ کار طے کیا جائے گا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آج اجلاس میں بگڑتی اقتصادی صورتحال پربڑی بحث ہوئی، ملک میں آزاد اورمنصفانہ انتخابات کی راہ ہموار کی جائے ، خدشہ ہے ملک ایک سال تک ایسےہی چلتارہا تو معیشت نہیں سنبھل پائے گی۔

احسن اقبال نے مطالبہ کیا ملک کو بند گلی سے نکالنے کیلئے منصفانہ انتخابات کرائے جائیں، وزیر اعظم دورہ امریکاپر اعتماد میں لیں، وزیراعظم بتائیں کشمیر کے بارے میں کیا بات چیت ہوئی ہے۔

ن لیگی رہنما نے کہا مطالبہ کرتےہیں قومی اسمبلی کااجلاس طلب کیاجائے، وزیراعظم ایوان کوعالمی رہنماؤں سےملاقات کےبارےمیں آگاہ کریں، کس عالمی رہنما نے کشمیر پر ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے آزادی مارچ کے معاملے پر کمیٹی بنائی ہے ، آزادی مارچ پر کمیٹی دیگرسیاسی جماعتوں سے رابطہ کرےگی اور کمیٹی ہی آزادی مارچ کی تاریخ کا تعین کرے گی اور اے پی سی بلانے کے لئے اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کرے گی۔

احسن اقبال نے کہا کہ ہم جے یو آئی ف کیساتھ مشاورت کا آغاز کریں گے، آج اجلاس میں زیادہ تر کا خیال تھا، مارچ کو نومبر تک ملتوی کیا جائے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ ملتان سکھرموٹروےہمارفلیگ شپ پروجیکٹ تھا، چین نے بڑے محبت سے جذبے کیساتھ اس منصوبے کو بنایا تھا، دوست ملک کے خلوص، پیار اور محبت کی انہوں نے توہین کی۔

انھوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کیلئے پی ٹی آئی نے ابھی سے جوڑ توڑ شروع کردی ہے، تنبیہ کرتاہوں حکومت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرمیں مداخلت نہ کریں، حکومت نے پولیٹیکل انجینئرنگ کی تو ہم مزاحمت کریں گے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ میں شامل ہونے کیلئے یکجہتی کا اظہار کیا ہے ، آزادی مارچ کی تاریخ کا تعین مشترکہ طورپر مل کرکریں گے ، کمیٹی بنا دی ہے جو جے یو آئی سے آزادی مارچ کی تاریخ کا تعین کرے گی۔

Comments

- Advertisement -