The news is by your side.

Advertisement

ن لیگ کا گرفتار کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ

اسلام آباد: مسلم لیگ ن نے مریم نواز کی پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کے دوران گرفتار کیے گئے کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ آج جو ہمارے ورکرز کے ساتھ زیادتی کی گئی یہ اچھی روایت نہیں آج جوپنجاب میں ہوا ایسی روایت سے سیاست کو بہت نقصان پہنچےگا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پنجاب حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں گرفتار کارکنوں کو رہا کریں، مریم نوازآج نیب میں پیش ہونےکیلئےآئی تھیں ہمارےورکرزکیساتھ آج جوکیاگیایہ سیاسی ماحول کی خرابی ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایسی روایات کو روکا نہ گیا تو اس کی ذمہ داری پنجاب حکومت پر ہو گی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سوال یہ ہےپنجاب میں آج واقعہ پیش کیوں آیا؟ نیب میں پیشیاں ہوتی رہتی ہیں ماضی میں ایساواقعہ پیش نہیں آیا لیکن آج جو واقعہ ہوا اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں