ہفتہ, اگست 15, 2026
اشتہار

بڑی خبر! مسلم لیگ ن کا ایوان میں سادہ اکثریت کے لیے پیپلزپارٹی پر انحصار ختم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ضمنی انتخابات میں کلین سوئپ  کے بعد مسلم لیگ ن کا ایوان میں سادہ اکثریت کے لیے پیپلزپارٹی پر انحصار ختم ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کی تمام 6 نشستوں پر مسلم لیگ ن نے کامیابی حاصل کر کے اپنی پوزیشن مضبوط کرلی۔

جس کے بعد مسلم لیگ ن 132 نشستوں کے ساتھ ایوان کی سب سےبڑی جماعت بن گئی اور اس کا سادہ اکثریت کے لیے پیپلزپارٹی پر انحصار ختم ہو گیا۔

ن لیگ اب پیپلزپارٹی کے علاوہ دیگر اتحادیوں سے مل کرقانون سازی کرسکے گی۔

مزید پڑھیں : ضمنی انتخابات : مسلم لیگ ن ایک کے سوا تمام نشستوں پر کامیاب

ن لیگ کو 336 ارکان پر مشتمل اسمبلی میں 170 ارکان کی سادہ اکثریت حاصل ہوگئی ، 6 نشستیں جیتنے کے بعد مسلم لیگ ن کی ایوان میں مجموعی نشستیں 132 ہوگئی ہے۔

ایوان میں ایم کیوایم کے 22، مسلم لیگ ق کے 5، استحکام پاکستان پارٹی کے 4، جبکہ مسلم لیگ ض، بی اے پی اور نیشنل پارٹی کے ایک ایک رکن ہیں۔

مزید برآں 4 آزاد ارکان کی حمایت کے ساتھ ن لیگ اور اتحادیوں کی مجموعی نشستیں 170 تک پہنچ گئی ہیں، جب کہ ایوان میں سادہ اکثریت کے لیے 169 ارکان درکار ہوتے ہیں۔

پیپلزپارٹی کے ارکان کی تعداد 74 ہے، جس کے بعد ن لیگ اب دیگر اتحادیوں کے ساتھ مل کر بلا رکاوٹ قانون سازی کر سکتی ہے۔

اہم ترین

اظہر فاروق
اظہر فاروق
اظہر فاروق اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے ڈپٹی بیورو چیف اور سینئر صحافی ہیں، 30 سالہ صحافتی تجربہ ہے، پارلیمنٹ، وزیر اعظم ہاؤس، کابینہ اور سیاسی و پارلیمانی امور پر نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں