مسلم لیگ ن کا جہانگیر ترین کے خلاف ریفرنس دائر -
The news is by your side.

Advertisement

مسلم لیگ ن کا جہانگیر ترین کے خلاف ریفرنس دائر

اسلام آباد : مسلم لیگ ن نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بعد انکے قریبی ساتھی جہانگیر ترین کے خلاف ریفرنس دائر کردیا۔

قومی اسمبلی میں جیالوں اور متوالوں کے ایک دوسرے کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی دوڑ تیز ہوگئی، وزیراعظم نواز شریف کے خلاف ریفرنس کے بعد مسلم لیگ ن نے عمران خان کے خلاف ریفرنس دائر کیا اور اب مسلم لیگ ن کے ارکان نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی جہانگیر ترین کے خلاف ریفرنس اسپیکر ایاز صادق کو جمع کرادیا۔


 

مزید پڑھیں :  حکمراں جماعت نے عمران خان کے خلاف ریفرنس دائر کردیا


 

ریفرنس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جہانگیر ترین آف شور کمپنیوں کے مالک ہیں ، رکن پی ٹی آئی نے اپنے درست اثاثے ظاہر نہیں کئے، ریفرنس کے متن کے مطابق جہانگیر ترین نے ابھی تک اپنے گوشوارے بھی جمع نہیں کرائے۔

پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین نے ریفرنس پر ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کافی دنوں سے ہنسنے کا موقع نہیں ملا تھا، لیگیوں کے ریفرنس پر کھل کر ہنسنے کا موقع ملا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں