لاہور : مسلم لیگ ن نے عوام کومہنگائی سے نجات دلانے کے منصوبے تیار کرلئے گئے ، جس میں توانائی بحران، بجلی،گیس کی قیمتوں میں کمی کے نکات شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں قائد ن لیگ نواز شریف اورسابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت پارٹی اجلاس میں ملک کے معاشی مسائل کے حل کےلیے معاشی منصوبے کو حتمی شکل دے دی گئی۔
اجلاس میں شرح ترقی میں اضافے، ٹیکس اصلاحات، توانائی بحران،بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی کے نکات طے کرلیے گئے جبکہ ذراعت، صنعت اورآئی ٹی کی ترقی کیلئے مراعات پرمبنی پیکیج تیار کیاگیا ہے۔
زراعت کیلئے خصوصی رعایت پر سولرانرجی فراہمی، گھریلو صارفین کوبجلی فراہمی میں مراعات کا تعین، سالانہ بنیاد پر روزگار کی فراہمی کے نکات مرتب کیے گئے۔
اس کے علاوہ تعلیم ،صحت اور انفرا اسٹرکچر کیلئےبڑے منصوبوں کی ترجیحات بھی طے کی گئیں، ن لیگ کے مطابق ملکی معاشی منصوبہ مختلف شعبوں کے ماہرین کی تجاویزکی روشنی میں طے کیا گیا ہے۔
اجلاس میں شرح سود میں کمی لانے، بڑی صنعتوں اوربرآمدی شعبے کیلئے اصلاحات کے اصول بھی مرتب کیے گئے ہیں.