تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن، ن لیگ نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کردی

پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کی 5 مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن جاری کرنے کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف ن لیگ نے انٹراکورٹ اپیل دائر کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کی 5 مخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف مسلم لیگ ن نے انٹراکورٹ اپیل دائر کردی ہے۔

ن لیگ کی جانب سے دائر کردہ انٹرا کورٹ اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کا مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن جاری کرنے کا فیصلہ درست نہیں، سنگل بینچ نے قانونی تقاضے پورے کیے بغیر فیصلہ جاری کیا لہذا لاہور ہائیکورٹ سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک سنگل بینچ کے فیصلے پر عملدرآمد معطل کیا جائے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی کی پانچ مخصوص نشستوں پر نوٹی فیکیشن جاری کرنے سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو جلد ان نشستوں پر نوٹی فیکیشن جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔

عدالت عالیہ کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کے وکیل علی ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عدالتی فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں اب ہماری اکثریت ہے۔

مزید پڑھیں: ہائی کورٹ کا فیصلہ ، ‘پنجاب اسمبلی میں اکثریت پی ٹی آئی اور اتحادیوں کے پاس آگئی’

ان کا کہنا تھا کہ اب حمزہ شہباز کو اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا یا پھر عدالت ان کا الیکشن ہی کالعدم قرار دے سکتی ہے، اگر الیکشن کالعدم دیا تو پرویزالہٰی کےوزیر اعلیٰ بننے کے چانس ہیں ، الیکشن کمیشن کو ہر صورت ہائیکورٹ کافیصلہ مانناپڑےگا تاہم ان کے پاس اپیل کا حق بھی ہے۔

Comments

- Advertisement -