تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ن لیگ نے اے آر وائی نیوز کے خلاف گالم گلوچ کا ٹرینڈ چلا دیا

ٹوئٹر پر جج کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو بےنقاب کرنے پر ن لیگ سوشل میڈیا ٹیم نے اےآروائی کیخلاف گالم گلوچ کاٹرینڈچلادیا۔

اے آر وائی کے خلاف ٹرینڈ چلانے والوں کو مریم نواز بھی فالو کررہی ہیں۔ گزشتہ روز ن لیگ کی ‏سوشل میڈیا ٹیم نے سپریم کورٹ کے جج کے خلاف گھناؤنی مہم چلائی تھی۔

سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم میں بینچ میں شامل جج کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی گئی، ‏جن ٹویٹر اکاؤنٹ سے مہم چلائی جارہی ہے بیشتر کو مریم نواز فالو کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے این اے75ڈسکہ میں 10اپریل کو ہونیوالی پولنگ روک دی اور حکم ‏امتناع جاری کردیا، الیکشن کمیشن نے 10اپریل کو پورے حلقے میں دوبارہ پولنگ کا حکم دیا تھا۔

معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کا کہنا تھا کہ عدالتوں، ججز کے خلاف ذاتی سطح ‏پر مہم چلانا افسوسناک ہے، عدلیہ اپنی ذمہ داری پوری کررہی ہے۔

شہباز گل نے کہا کہ کسی فیصلے پر اعتراض ہے تو تنقید کا حق ضرور ہے، مریم نواز تشدد اور ‏عدم برداشت کی سیاست کررہی ہے، کل ہائیکورٹ نے ضمانت دی اچھی بات ہے ملنا چاہیے، ڈسکہ ‏الیکشن پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا تو اس کے خلاف ٹرینڈ چلا رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -